QR CodeQR Code

عدلیہ کی آزادی ختم کرنے کیلئے قومی اسمبلی کا قانون ’’کالا قانون‘‘ ہے، لیاقت بلوچ

5 Nov 2024 09:50

مصنف :

نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پاک افواج سے متعلق ترامیم بھی پارلیمنٹ کی بے بسی اور غلامی کی بدترین مثال ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کیلئے جمہوریت پسندوں کو ہر سیاست سے بالا تر ہو کر کردار ادا کرنا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت اعلیٰ عدلیہ میں مرضی کے ججز چاہتی ہے، حکومت نے عدلیہ پر حسب ضروت حملہ آور ہونے کیلئے تلوار پکڑلی ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی آزادی ختم کرنے کیلئے قومی اسمبلی کا قانون ’’کالا قانون‘‘ ہے، پاک افواج سے متعلق ترامیم بھی پارلیمنٹ کی بے بسی اور غلامی کی بدترین مثال ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کیلئے جمہوریت پسندوں کو ہر سیاست سے بالا تر ہو کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 6 نومبر کو جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اس اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور جماعت کے پالیسی کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 1170784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170784/عدلیہ-کی-آزادی-ختم-کرنے-کیلئے-قومی-اسمبلی-کا-قانون-کالا-قانون-ہے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com