لاہور میں سموگ کے نئے سپیل کا خطرہ، ریڈ الرٹ جاری کر دیاگیا
5 Nov 2024 09:22
محکمہ ماحولیات کے مطابق آنیوالے 24 گھنٹوں میں بھارتی ہواؤں کا رخ پاکستان کی طرف ہو گا۔ لاہور اور اس کے گردونواح میں داخل ہونیوالی ہوا کی رفتار 4 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس پھر سے شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔
اسلام ٹائمز۔ لاہور کو سموگ کے ایک نئے سپیل کا خطرہ ہے، جس کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق آنیوالے 24 گھنٹوں میں بھارتی ہواؤں کا رخ پاکستان کی طرف ہو گا۔ لاہور اور اس کے گردونواح میں داخل ہونیوالی ہوا کی رفتار 4 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس پھر سے شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سموگ کا مسئلہ پوری دنیا میں ہے، پورا سال لاہور کی فضاء میں سانس لینا خطرناک ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سموگ پر قابو پانے کیلئے کسانوں کو مشینری فراہم کر رہے ہیں، سموگ کیلئے 8 ماہ پہلے کام شروع کر دیا تھا،غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1170782