QR CodeQR Code

یاسین ملک کی جیل میں طبیعت ناساز

5 Nov 2024 09:07

ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جیلوں میں کشمیری قیدیوں کے ساتھ انتہائی غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا ہے، یاسین ملک تہار جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ جیل میں یاسین ملک کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے بھارت سے یاسین ملک تک بحفاظت رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک تہار جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں اور ان کی طبیعت انتہائی ناساز ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت رہنما کو علاج معالجے کی سہولت سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی صحت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جیلوں میں کشمیری قیدیوں کے ساتھ بہت انتہائی غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو بھی خط لکھا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کو بتانا چاہتی ہیں کہ بھارتی حکومت کشمیری عوام کو دھوکہ دے رہی ہے، کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ اس موقع پر یاسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطانہ نے بھی دنیا سے اپیل کی کہ جیل میں قید ان کے والد کی حالت زار پر توجہ دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 1170781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170781/یاسین-ملک-کی-جیل-میں-طبیعت-ناساز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com