QR CodeQR Code

میر واعظ عمر فاروق ایک بار پھر گھر میں نظربند

5 Nov 2024 07:32

ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر سے جاری ایک ویڈیو بیان میں اپنے چچا کی نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کیلئے انہیں ایک بار پھر گھر میں نظربند کرنے کی مذمت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظربند کر کے انہیں اپنے مرحوم چچا میر واعظ محمد احمد شاہ کی غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر سے جاری ایک ویڈیو بیان میں اپنے چچا کی نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کیلئے انہیں ایک بار پھر گھر میں نظربندی کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کے تمام مذہبی اور سیاسی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے سوال کیا کہ کیا مقبوضہ کشمیر میں تعزیت پرسی کرنا اور نماز جنازہ میں شرکت کرنا بھی اب ایک جرم ہے۔ انہوں نے قابض انتظامیہ کے اس طرز عمل پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔ مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے ایک بیان میں میر واعظ محمد احمد شاہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ واضح رہے کہ میر واعظ عمر فاروق کے چچا میر واعظ محمد احمد شاہ کا ہفتہ کے روز اسلام آباد پاکستان میں انتقال ہو گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1170773

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170773/میر-واعظ-عمر-فاروق-ایک-بار-پھر-گھر-میں-نظربند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com