سید عباس عراقچی پاکستان پہنچ گئے
5 Nov 2024 00:27
نور خان ائیر بیس پر پاکستانی وزارت خارجہ میں ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر "نسیم احمد وڑائچ" اور پاکستان ہی میں تعینات ایرانی سفیر "رضا امیری مقدم" نے سید عباس عراقچی کا استقبال کیا۔
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اعلیٰ پاکستان حکام سے ملاقات کے لئے دارالحکومت "اسلام آباد" پہنچ گئے۔ جہاں وہ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق، ایرانی وفد سید عباس عراقچی کی سربراہی میں نور خان ائیر بیس پر اُترا۔ جہاں پاکستانی وزارت خارجہ میں ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر "نسیم احمد وڑائچ" اور پاکستان ہی میں تعینات ایرانی سفیر "رضا امیری مقدم" نے اُن کا استقبال کیا۔ طے یہ ہے کہ آئندہ صبح سید عباس عراقچی اپنے پاکستانی ہم منصب، ڈپٹی پرائم منسٹر اور سینیٹر "محمد اسحاق ڈار" سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ وفود کی ملاقات بیک وقت ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی صدارت میں ہو گی۔ نیز پاکستانی وزیر اعظم "میاں محمد شہباز شریف" سے ملاقات بھی ایرانی وزیر خارجہ کے شیڈول کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں سید عباس عراقچی دسمبر 2018ء میں ایرانی وزارت خارجہ میں سیاسی مشیر کے طور پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1170744