QR CodeQR Code

نہر سویز سے غاصب اسرائیلی رژیم کے 2 عسکری فریگیٹ کے عبور پر قاہرہ میں شدید احتجاج

4 Nov 2024 23:03

مصری بندرگاہ اسکندریہ میں ایک ہفتہ قبل کی مشکوک سرگرمیوں کیبعد نہر سویز سے غاصب اسرائیلی رژیم کے 2 جنگی فریگیٹ ساعر-5 (סַעַר-Sa'ar 5) کے سرعام عبور نے مصری عوام و کارکنوں کیدرمیان شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے


اسلام ٹائمز۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب غیرقانونی و سفاک اسرائیلی رژیم اب بھی غزہ کی پٹی میں وسیع پیمانے پر نسل کشی میں مصروف ہے، معروف اسلامی ملک مصر کی تزویراتی نہر "سویز" سے دو اسرائیلی جنگی بحری جہازوں کے گزر جانے نے مصری عوام و میڈیا کارکنوں سمیت سائبر صارفین کو بھی شدید غم و غصے میں مبتلاء کر دیا ہے جس کے باعث قاہرہ شدید تنقید کے نشانے پر ہے۔

-
 
مصری عوام نے قاہرہ کی جانب سے سفاک صیہونی دارالحکومت تل ابیب کے ساتھ جاری خفیہ وسیع تعاون کی مذمت کے لئے متعدد احتجاجی مظاہرے منعقد کئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جاری ہونے والی اسرائیلی فریگیٹس ساعر 5 کی نہر سویز سے عبور کی تصاویر پر مصری عوام و کارکنوں کی ایک بڑی تعداد قاہرہ میں واقع یونین آف جرنلسٹس کے صدر دفتر کے سامنے جمع ہوئی جہاں غزہ کی پٹی کے عوام کے وسیع قتل عام اور اس میں غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے ساتھ مصر کی "مسلمان حکومت" کے خفیہ تعاون کی شدید مخالفت کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع احتجاجی مظاہرین نے ان 2 اسرائیلی بحری جہازوں کو گزرنے کی اجازت دینے کے قاہرہ کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے مظاہروں سے گرفتار ہونے والے تمام افراد کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1170737

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170737/نہر-سویز-سے-غاصب-اسرائیلی-رژیم-کے-2-عسکری-فریگیٹ-عبور-پر-قاہرہ-میں-شدید-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com