غاصب اسرائیلی رژیم نے انروا کیساتھ اپنے معاہدے کی منسوخی کا باضابطہ اعلان کر دیا
4 Nov 2024 21:35
غاصب صیہونی رژیم نے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ورکس اینڈ ریلیف ایجنسی-انروا (UNRWA) کیساتھ اپنے معاہدے کی منسوخی کا باضابطہ اعلان کیا ہے
اسلام ٹائمز۔ غاصب صہیونی رژیم کی سرکاری ریڈیو و ٹیلیویژن تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کو، فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اس کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی-انروا (UNRWA) کے ساتھ سال 1967 سے طے شدہ اپنے معاہدے کی منسوخی سے آگاہ کر دیا ہے۔
امریکی ای مجلے ایکسیس (Axios) نے بھی غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے اقوام متحدہ کی انروا آپریشن تنظیم کے ساتھ اس کے معاہدے کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ (Knesset) نے حال ہی میں ایک بل کی منظوری دی تھی جس کے تحت فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کام کرنے سے عملی طور پر روک دیا گیا ہے۔ غزہ کی پٹی کے جنگ زدہ مکینوں پر انسانیت سوز صیہونی دباؤ کو تیز کرنے کے مقصد سے لاگو کیا جانے والا یہ کالا قانون غزہ سمیت مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں بھی انروا کی امدادی سرگرمیوں کے خاتمے باعث بنے گا۔
خبر کا کوڈ: 1170718