سندھ اسمبلی، آئینی بینچز کی تشکیل پر قرارداد منظور
4 Nov 2024 21:10
جماعتِ اسلامی کے فاروق احمد اور 4 آزاد ارکان نے قرارداد کی مخالفت کردی۔ وزیرِ پارلیمانی امور ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 202 اے کے سب کلاز 6 کے تحت قرارداد لانا ضروری تھا، یہ آئینی تقاضہ ہے۔
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی نے آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور کرلی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران سندھ میں آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی گئی۔ قرارداد وزیر پارلیمانی امور ضیاء لنجار نے پیش کی۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اراکین نے کھڑے ہو کر قرارداد کے حق میں ووٹ کیا، قرارداد کے حق میں 123 اراکین نے ووٹ دیا۔ جماعتِ اسلامی کے فاروق احمد اور 4 آزاد ارکان نے قرارداد کی مخالفت کردی۔ وزیرِ پارلیمانی امور ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 202 اے کے سب کلاز 6 کے تحت قرارداد لانا ضروری تھا، یہ آئینی تقاضہ ہے۔
خبر کا کوڈ: 1170713