QR CodeQR Code

میر واعظ محمد احمد شاہ کے انتقال پر عوامی مجلس عمل کا تعزیتی اجلاس

4 Nov 2024 09:04

اجلاس کے شرکاء نے اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات پر مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی مجلس عمل نے معروف عالم دین اور آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر میر واعظ یوسف شاہ کے فرزند میر واعظ مولوی محمد احمد شاہ کے انتقال پر سرینگر میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مولوی حمد احمد شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات پر مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مرحوم کی قابل ذکر تصنیف "تفسیر بیان الفرقان”ریڈیو پر نشر ہوتا رہا اور بے شمار لوگ اس سے مستفید ہوئے۔ اجلاس میں مجلس کے سربراہ میر واعظ محمد عمر فاروق اور مرحوم کے فرزند مولوی محمد یحییٰ سمیت پورے میر واعظ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ آج پیر کو جامع مسجد سری نگر میں ادا کی جائے گی۔ مولوی محمد احمد شاہ گزشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ ممتاز میر واعظ مولوی محمد یوسف شاہ کے فرزند اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کے چچا تھے۔ ان کی نماز جنازہ گذشتہ روز جامع مسجد بحریہ انکلیو اسلام آباد میں ادا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1170602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170602/میر-واعظ-محمد-احمد-شاہ-کے-انتقال-پر-عوامی-مجلس-عمل-کا-تعزیتی-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com