QR CodeQR Code

غزہ کی پٹی کے شمال میں کم از کم 1 اور صہیونی فوجی ہلاک

3 Nov 2024 22:42

غاصب صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال میں اپنے 1 اور فوجی کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں ایک دستی بم کے دھماکے میں اس کا 1 اور فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔

کم از کم نقصان کے اعتراف کی پالیسی پر گامزن غاصب صہیونی رژیم کے آرمی ریڈیو نے بھی فوجی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران 1 اور اسرائیلی فوجی مارا گیا ہے جس سے ہفتے کے روز مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 1 اعلی افسر سمیت 4 ہو گئی۔

غاصب اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز بھی غزہ کی پٹی کے شمالی علاقہ جات میں جاری لڑائیوں میں اپنے 1 اعلی افسر سمیت 3 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا۔

ادھر فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام کی شہداء بٹالین نے بھی گذشتہ روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ جبالیا کی ایک عمارت میں از قبل نصب شدہ بم کے دھماکے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں تاہم غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے اپنی مذکورہ ہلاکتوں کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں لائی گئیں۔ القسام نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ اس نے جبالیا کیمپ کے مغرب میں گھات لگا کر انجام پانے والی اپنی ایک مشترکہ کارروائی میں غاصب صیہونی رژیم کے ایک D9 قسم کے فوجی بلڈوزر کو بھی اپنے الیاسین 105 اینٹی آرمر راکٹ کی مدد سے تباہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1170553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170553/غزہ-کی-پٹی-کے-شمال-میں-کم-1-اور-صہیونی-فوجی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com