QR CodeQR Code

گذشتہ روز غاصب صیہونی رژیم کیخلاف حزب اللہ لبنان کے 26 مزاحمتی آپریشن

3 Nov 2024 22:28

لبنانی مزاحمتی تحریک نے صرف ہفتے کے روز ہی غاصب صیہونی رژیم کے اہم ٹھکانوں کیخلاف 26 مزاحمتی آپریشن انجام دینے کا اعلان کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ اپنے ایک بیان میں لبنانی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے ہفتے کے روز سرحدی زیرو پوائنٹس سے لے کر مقبوضہ فلسطینی سرزمین کی جغرافیائی گہرائی میں واقع غاصب صہیونی فوج کے حساس مراکز و غیرقانونی صیہونی بستیوں کے خلاف کل 26 مزاحمتی آپریشن انجام دیئے ہیں۔ حزب اللہ لبنان کے مطابق ان آپریشنز میں واضح تر حسب ذیل ہیں:

* تل ابیب کے مضافات میں واقع گلیلوٹ نامی اسرائیلی ملٹری بیس (میں واقع صیہونی انٹیلیجنس یونٹ 8200 کے ہیڈ کوارٹر) پر میزائل حملہ
* شراگا نامی اسرائیلی ملٹری بیس (میں واقع گولانی بریگیڈ کمانڈ کے انتظامی ہیڈکوارٹر) پر ڈرون حملہ
* تل ابیب کے مضافات میں گلیلوٹ نامی اسرائیلی ملٹری بیس (میں واقع انٹیلیجنس یونٹ 8200 کے ہیڈ کوارٹر) پر ڈرون طیاروں و بھاری میزائلوں کیساتھ ترکیبی حملہ
* رامات ڈیوڈ نامی اسرائیلی ایئربیس پر ڈرون حملہ
* حیفا کے شمال میں واقع زوولون (Zuvlon) نامی اسرائیلی عسکری صنعتی اڈے پر میزائل حملہ
* تل ابیب کے جنوب میں واقع بلماخیم (Belmakhim) نامی اسرائیلی ایئر بیس پر ڈرون حملہ
* حیفا کے شمال مشرق میں واقع مساو نامی اسرائیلی ملٹری بیس پر میزائل حملہ
* 2 اسرائیلی فوجی بلڈوزروں کی مکمل تباہی اور ان میں موجود غاصب صیہونی فوجیوں کی حتمی موت
* قابض صیہونی فوج کی شمالی کمان سے متعلق سنط جین نامی اسرائیلی لاجسٹک بیس پر میزائل حملہ

اس بیان کے مطابق حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے اس دوران جنوبی لبنان کے متعدد دیہاتوں، نشیبی علاقوں و پہاڑی چوٹیوں سمیت مقبوضہ فلسطینی سرحد کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں غاصب اسرائیلی فوج کو متعدد بار نشانہ بناتے ہوئے اُسے لبنانی سرزمین میں داخل ہونے سے بھی روکا۔


-

-


خبر کا کوڈ: 1170552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170552/گذشتہ-روز-غاصب-صیہونی-رژیم-کیخلاف-حزب-اللہ-لبنان-کے-26-مزاحمتی-آپریشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com