ایلات میں واقع 4 اہم صیہونی اہداف پر عراقی مزاحمت کے کامیاب ڈرون حملے
2 Nov 2024 22:30
عراقی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اسنے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع 4 اہم صیہونی اہداف کو کامیابی کیساتھ نشانہ بنایا ہے
اسلام ٹائمز۔ عراقی اسلامی مزاحمت نے آج دوپہر کے وقت جاری ہونے والے اپنے دوسرے بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کی ایلات نامی بندرگاہ پر واقع غاصب صیہونی رژیم کے 4 حساس اہداف کو اپنے علیحدہ علیحدہ ڈرون آپریشنز میں کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔
عراقی مزاحمت نے نشاندہی کی کہ یہ حملے غاصب اسرائیلی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کے جواب میں انجام پائے ہیں اور تاکید کی کہ وہ غاصب اسرائیلی فوج کی اہم پوزیشنوں کے خلاف اپنی مزاحمتی کارروائیاں جاری رکھے گی اور یہ کہ یہ حملے بتدریج شدت اختیار کرتے جائیں گے۔
واضح رہے کہ یہ ڈرون آپریشن ایک ایسے وقت میں انجام پایا ہے کہ جب عراقی مزاحمتی محاذ نے آج صبح جاری ہونے والے اپنے پہلے بیان میں اعلان کیا تھا کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع 1 اہم صیہونی ہدف کو اپنے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1170401