QR CodeQR Code

جھوٹ، دھوکہ اور لوٹ مودی حکومت کی خصوصیات ہیں، ملکارجن کھرگے

2 Nov 2024 20:25

کانگریس صدر 7 نکات پیش کر کے مودی حکومت کے کئی جھوٹ سے پردہ اٹھاتے ہیں اور ظاہر کرتے ہیں کہ جھوٹے وعدے کانگریس نہیں بلکہ مودی حکومت کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک ریاست میں ایک تقریب میں پارٹی لیڈروں کو یہ مشورہ دیا کہ بجٹ کی بنیاد پر اعلانات کئے جانے چاہئیں، ورنہ ریاست دیوالیہ ہو جائے گی۔ ملکارجن کھرگے کے اس مشورے کے جواب میں آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک الگ انداز میں کہا کہ کانگریس کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے۔ اس پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے جوابی حملہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تفصیلی پوسٹ کی، جس کا آغاز ان الفاظ سے ہوا ’’مودی جی! جھوٹ، دھوکہ، جعلسازی، لوٹ اور پبلسٹی، یہ 5 صفات آپ کی حکومت کی بہترین تشریح کرتی ہیں‘‘۔ اس پوسٹ میں ملکارجن کھرگے آگے لکھتے ہیں کہ 100 دن کے منصوبوں کے بارے میں آپ کا ڈھول پیٹنا ایک سستا پی آر اسٹنٹ تھا، 16 مئی 2024ء کو آپ نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ آپ نے 2047ء کے روڈ میپ کے لئے 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں سے اِنپُٹ لئے ہیں۔

کانگریس صدر نے کہا کہ پی ایم او میں داخل آر ٹی آئی نے مودی کے جھوٹ کو ظاہر کرتے ہوئے تفصیلی جانکاری دینے سے من کر دیا۔ اس پوسٹ میں ملکارجن کھرگے 7 نکات پیش کر کے مودی حکومت کے کئی جھوٹ سے پردہ اٹھاتے ہیں اور ظاہر کرتے ہیں کہ جھوٹے وعدے کانگریس نہیں بلکہ مودی حکومت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر آئینی الیکٹورل بانڈ کے ذریعہ جبراً وصولی کرنا تو بی جے پی کا سب سے بڑا اقتصادی جرم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دراصل مودی کی گارنٹی 140 کروڑ ہندوستان کے ساتھ ایک ظالمانہ مذاق ہے۔


خبر کا کوڈ: 1170360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170360/جھوٹ-دھوکہ-اور-لوٹ-مودی-حکومت-کی-خصوصیات-ہیں-ملکارجن-کھرگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com