QR CodeQR Code

کراچی کے کئی علاقوں میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

2 Nov 2024 14:23

شہریوں کا کہنا ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج کا بل ادا کرنے کے باوجود ہمارے علاقوں میں نہ تو سیوریج کے مسائل پر اور نہ ہی پانی کے مسئلے پر توجہ دی جاتی ہے۔ دوسری جانب واٹر کارپوریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ شہر کی ضرورت کا 50 فیصد پانی دستیاب ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے اکثر علاقوں میں پانی کی قلت بحرانی شکل اختیار کر گئی۔ اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور نیو کراچی سمیت مختلف علاقوں پانی کی فراہمی کئی ہفتوں سے معطل ہے۔ صورت حال یہ ہے کہ مہنگائی کے مارے لوگ کراچی میں پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ علاوہ ازیں کچھ علاقوں میں پانی کی لائنوں میں سیوریج اور گندا پانی آنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج کا بل ادا کرنے کے باوجود ہمارے علاقوں میں نہ تو سیوریج کے مسائل پر اور نہ ہی پانی کے مسئلے پر توجہ دی جاتی ہے۔ دوسری جانب واٹر کارپوریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ شہر کی ضرورت کا 50 فیصد پانی دستیاب ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جب تک کے فور منصوبہ مکمل نہیں ہوتا، یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1170303

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170303/کراچی-کے-کئی-علاقوں-میں-شہری-پانی-کی-بوند-کو-ترس-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com