QR CodeQR Code

غزہ میں مزاحمت، 778 صیہونی فوجی، 68 پولیس اہلکار ہلاک، اسرائیل کا اعتراف

1 Nov 2024 21:50

اسرائیل نے تسلیم کیا کہ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 6 کرنل اور اعلیٰ افسران سمیت اسرائیلی فوج کے 778 اعلیٰ افسران و اہلکار اور 68 اسرائیلی پولیس اہلکار بھی مارے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں اب تک 778 اسرائیلی فوجی اور 68 پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں، اسرائیلی فوج نے تفصیلات اور تصاویر جاری کر دیں۔ غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے جھڑپوں میں 366 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے حملوں میں 62 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔ غزہ میں 58 اسرائیلی پولیس افسران بھی ہلاک ہوئے۔ اسرائیل نے تسلیم کیا کہ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 6 کرنل اور اعلیٰ افسران سمیت اسرائیلی فوج کے 778 اعلیٰ افسران و اہلکار اور 68 اسرائیلی پولیس اہلکار بھی مارے گئے۔


خبر کا کوڈ: 1170194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170194/غزہ-میں-مزاحمت-778-صیہونی-فوجی-68-پولیس-اہلکار-ہلاک-اسرائیل-کا-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com