اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کیلئے فلسطینی ریاست کا مسئلہ حل کرنا ہوگا، فیصل بن فرحان
1 Nov 2024 23:35
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ تک پورے خطے کی سلامتی داؤ پر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل اسرائیل کی اپنی سکیورٹی اور اسٹریٹیجک مفادات میں بھی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اُس وقت تک معمول پر نہیں آئیں گے، جب تک فلسطینی ریاست کے قیام کا مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ تک پورے خطے کی سلامتی داؤ پر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل اسرائیل کی اپنی سکیورٹی اور اسٹریٹیجک مفادات میں بھی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اُنہوں نے ایرانی حکام کو واضح پیغام دیا ہے کہ علاقائی امن کے لیے مزید تصادم سے بچنا ضروری ہے اور ایران بھی سمجھتا ہے کہ کشیدگی اُس کے مفاد میں نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: 1170193