مقاومت اسلامی عربستان (سعودی عرب) نے مقبوضہ وادی اردن میں ڈرن حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
2 Nov 2024 01:57
اعلان میں سعودی عرب سے اسلامی مزاحمت نے کہا ہے کہ اخلاقی اور شرعی فرض کے پیش نظر جمعرات ۲۰۲۳/۱۰/۳۱ کو مقبوضہ وادی اردن پر ڈرون حملہ کیا۔
اسلام ٹائمز۔ مقاومت اسلامی عربستان (سعودی عرب) نے مقبوضہ وادی اردن پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم نے جمعرات کی شام مقبوضہ وادی اردن کے مقبوضہ وادی کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔ اعلان میں سعودی عرب سے اسلامی مزاحمت نے کہا ہے کہ اخلاقی اور شرعی فرض کے پیش نظر اور مظلوم فلسطینی اور لبنانی عوام کی مدد کے لیے، اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے جمعرات ۲۰۲۳/۱۰/۳۱ کو مقبوضہ وادی اردن پر ڈرون حملہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی مزاحمت اعلان کرتی ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی اور لبنانی عوام کی حمایت کے لیے اپنی جہادی سرگرمیوں کو جاری رکھے گی اور اپنے حملے صرف اس صورت میں روکیں گے، جب صہیونی رجیم کی جانب سے غزہ اور لبنان پر حملے بند ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: 1170188