QR CodeQR Code

بند کمرے میں تیار ہونیوالا لینڈ ریفارمز بل کسی صورت قبول نہیں، شیخ حسن جعفری

1 Nov 2024 17:37

سکردو میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتوار کو اسمبلی اجلاس بلانے کا مقصد اس بل کو منظور کروانا تھا لیکن انجمن امامیہ بلتستان کے علماء کے بروقت احتجاج پر یہ پلان ناکام ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور مرکزی جامع مسجد سکردو کے امام شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ لینڈ ریفارمز بل بند کمرے میں تیار ہوا ہے، اس طرح کے بل کو آنکھیں بند کرکے ہم کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے۔ سکردو میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتوار کو اسمبلی اجلاس بلانے کا مقصد اس بل کو منظور کروانا تھا لیکن انجمن امامیہ بلتستان کے علماء کے بروقت احتجاج پر یہ پلان ناکام ہوا۔ انہوں نے وکلاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وکلا نے اس بل کی ایک ایک شق میں موجود سقم کی نشان دہی کی، پھر یہاں علما اور حکومتی وزیروں کے مابین مذاکرات ہوئے جس کے نتیجے میں دس دن کا ٹائم دیا گیا ہے اس دوران سب کیلئے قابل قبول ڈرافٹ تیار ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی امنگوں کے مطابق سب کیلئے قابل قبول بل بنایا جائے تاکہ یہاں کے عوام کے حقوق متاثر نہ ہوں۔


خبر کا کوڈ: 1170135

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170135/بند-کمرے-میں-تیار-ہونیوالا-لینڈ-ریفارمز-بل-کسی-صورت-قبول-نہیں-شیخ-حسن-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com