QR CodeQR Code

مظلومین فلسطین و لبنان کی امداد کیلئے آئی ایس او میدان میں آ گئی

1 Nov 2024 11:38

آئی ایس او نے ملک گیر امدادی مہم شروع کر دی ہے۔ آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کے مطابق حالیہ واقعات کے پیش نظر متاثرین فلسطین و لبنان کیلئے امدادی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہریوں سے اس کارِخیر میں زیادہ سے زیادہ تعاون کی گزارش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے جمع ہونیوالی مالی امداد فلسطین و لبنان کے مظلوم عوام تک پہنچائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فلسطین و لبنان کے مظلوموں کی امداد کیلئے میدان میں آگئی، آئی ایس او نے ملک گیر امدادی مہم شروع کر دی ہے۔ آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کے مطابق حالیہ واقعات کے پیش نظر متاثرین فلسطین و لبنان کیلئے امدادی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہریوں سے اس کارِخیر میں زیادہ سے زیادہ تعاون کی گزارش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے جمع ہونیوالی مالی امداد فلسطین و لبنان کے مظلوم عوام تک پہنچائی جائے گی۔
 
اس کیلئے مرکز کی جانب سے تمام یونٹس کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ جن میں کہا گیا ہے کہ مظلومین فلسطین و لبنان کیلئے امدادی کیمپ لگائے جائیں اور امداد جمع کرکے مرکز میں پہنچائی جائے، جہاں فلسطین ولبنان بھجوائی جائے گی۔ اس حوالے سے تنظیم نے برائے رابطہ بھی جاری کر دیئے ہیں۔ مظلوموں کی مدد کرنیوالے ان نمبرز پر 03127477226 / 03363437378 رابطہ کر سکتے ہیں۔ آئی ایس او کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ مظلوموں کی مدد اور ظالمیں سے اظہار برات کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1170072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170072/مظلومین-فلسطین-لبنان-کی-امداد-کیلئے-ا-ئی-ایس-او-میدان-میں-ا-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com