QR CodeQR Code

اسرائیل کو فوجیوں کی کمی کا سامنا

مر جائیں گے مگر اسرائیلی فوج میں شامل نہیں ہونگے، قدامت پسند یہودی کا اعلان

31 Oct 2024 20:12

اسرائیلی فوجی بھرتی مرکز کے قریب پولیس اور فوج میں شمولیت سے انکار کرنیوالے اسرائیلیوں میں تصادم بھی ہوا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کا انتہائی قدامت پسند فرقہ اسرائیل کی لازمی فوجی ڈیوٹی کو غیر مذہبی قرار دیتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غزہ اور لبنان جنگ کے بعد اسرائیل کو فوجیوں کی شدید کمی کا سامنا ہے، جبکہ قدامت پسند اسرائیلیوں نے فوج میں بھرتی ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوجی بھرتی مرکز کے قریب پولیس اور فوج میں شمولیت سے انکار کرنے والے اسرائیلیوں میں تصادم بھی ہوا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کا انتہائی قدامت پسند فرقہ اسرائیل کی لازمی فوجی ڈیوٹی کو غیر مذہبی قرار دیتا ہے۔ قدامت پسند یہودیوں نے احتجاج کے دوران اعلان کیا کہ وہ مر جائیں گے مگر اسرائیلی فوج میں شامل نہیں ہوں گے۔ یاد رہے کہ اسرائیل میں ہر شہری کو دو سے تین سال فوجی ڈیوٹی لازمی انجام دینا ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1170033

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170033/مر-جائیں-گے-مگر-اسرائیلی-فوج-میں-شامل-نہیں-ہونگے-قدامت-پسند-یہودی-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com