عراقی مزاحمتی محاذ کیجانب سے اہم اسرائیلی اہداف پر 5 ڈرون حملے
31 Oct 2024 22:02
اپنے ایک بیان میں عراقی مزاحمتی محاذ نے غاصب صیہونی رژیم کے اہم اہداف کیخلاف اپنے پانچویں ڈرون حملے کا اعلان کیا ہے
اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمت نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے نئے ڈرون آپریشن میں مقبوضہ گولان میں واقع غاصب صیہونیوں کے ایک اہم ہدف پر کامیاب حملہ کیا ہے۔
عراقی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی شدت کے ساتھ قابض دشمن کے اہم ٹھکانوں کے خلاف اپنے تابڑ توڑ حملے جاری رکھے گی اور عظیم فلسطینی و لبنانی خواتین و بچوں سمیت عام شہریوں کے خلاف جاری اسرائیلی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کے جواب میں مظلوم فلسطینی و لبنانی عوام کی حمایت کرتی رہے گی۔
واضح رہے کہ عراقی مزاحمتی محاذ نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع قابض صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں کے خلاف 5 ڈرون آپریشن انجام دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1169982