QR CodeQR Code

ہم ایران کیخلاف اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، کویت

31 Oct 2024 19:08

سلامتی کونسل کے اجلاس کیساتھ خطاب میں اقوام متحدہ میں کویتی نمائندے کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت کو تبدیل کرنے کیلئے جاری غاصب صیہونی رژیم کی گھناؤنی کوششوں کو روکے


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں کویت کے نمائندے طارق البنائی نے ایران کے خلاف دہشتگرد صیہونی رژیم کی حالیہ جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے طارق البنائی کا کہنا تھا کہ ہم ایرانی سرزمین پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ میں کویتی نمائندے نے کہا کہ ہم لبنانی سرزمین پر اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔

عرب چینل الجزیرہ کے مطابق طارق البنائی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے مواخذے کے فقدان نے ہی، کنیسٹ کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطین میں انروا (UNRWA) کے خلاف پابندی پر مبنی اپنا قانون پاس کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ کویتی سفارتکار نے مزید کہا کہ سکیورٹی کونسل کو، اسرائیل کے باغی وجود کی جانب سے مقبوضہ قدس شریف کی جغرافیائی و تاریخی حیثیت کو تبدیل کئے جانے کی مذموم کوشش کے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے!!


خبر کا کوڈ: 1169932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1169932/ہم-ایران-کیخلاف-اسرائیلی-حملے-کی-شدید-مذمت-کرتے-ہیں-کویت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com