QR CodeQR Code

قدس فورس صیہونیت کے خاتمے تک حزب الله کیساتھ کھڑی ہے، جنرل اسماعیل قاآنی

31 Oct 2024 18:57

شیخ نعیم قاسم کے نام اپنے ایک خط میں قدس فورس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان‌ شاء الله آپکی سربراہی میں ان شہداء کا نورانی و جہادی راستہ مزید تقویت کے ساتھ جاری و ساری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل "اسماعیل قاآنی" نے حزب الله کے نئے سربراہ "شیخ نعیم قاسم" کے نام ایک خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ قدس فورس میں آپ کے بھائی ناپاک صیہونی جڑ کی نابودی، قدس اور فلسطین کی آزادی تک آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس خط کا متن کچھ یوں ہے۔

إن الله یأمرکم أن تؤدوا الامانات إلی أهلها
عظیم مجاہد حجت‌ الاسلام و المسلمین جناب شیخ نعیم قاسم (حفظکم الله تعالی)
السلام‌ علیکم
خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ایک تاریخی لمحے اور فیصلہ کن انتخاب میں آپ جیسی مجاہد، شاندار، اہل تشیع و مجاہدین کے درمیان ہر دلعزیز شخصیت نے حزب‌ الله کی کمان سنبھالی۔ اس موقع پر عظیم مجاہد و رہنماء شہید "سید حسن نصرالله"، اُن کے فداکار و دیرینہ ساتھی شہید "سید ہاشم صفی‌ الدین" اور حزب‌ الله کے اُن تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جو صیہونی رژیم کی جارحیت کے نتیجے میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔ ہم پروردگار سے ان شہداء کے لئے بہشت میں اعلیٰ درجات کی دعا کرتے ہیں۔ ان‌ شاء الله آپ کی سربراہی میں ان شہداء کا نورانی و جہادی راستہ مزید تقویت کے ساتھ جاری و ساری رہے گا۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ قدس فورس میں آپ کے بھائی صیہونیت کی ناپاک جڑ کی نابودی، قدس اور فلسطین کی آزادی تک آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
و ما النصر الّا من عندالله العزیز الحکیم
آپ کا بھائی
بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی
کمانڈر انچیف قدس فورس، سپاه پاسداران انقلاب اسلامی


خبر کا کوڈ: 1169926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1169926/قدس-فورس-صیہونیت-کے-خاتمے-تک-حزب-الله-کیساتھ-کھڑی-ہے-جنرل-اسماعیل-قاآنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com