QR Code
اسرائیل کے انہدام کی جنگ
حزب اللہ کے 16 آپریشنز کی تفصیلات
30 اکتوبر 2024
31 Oct 2024 03:00
حیفا کے شمال میں الکاریوت کا علاقہ، یسود حمالہ اور گدت کی بستیاں، آدم بیس کے نام سے اسرائیل اسیشل آپریشنز فوج کا ٹریننگ سنٹر، تل ابیب کا جنوب مشرقی علاقہ اور ھاتسور نامی بستی پر راکٹ برسائے گئے۔
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی ریاست کی طرف سے غزہ اور لبنان میں مظالم کے جواب میں شمالی مقبوضہ فلسطین اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی پوزیشن اور نقل و حرکت کے خلاف حزب اللہ لبنان مسلسل برسرپیکار ہے۔ ایک دن میں حزب اللہ لبنان کی صیہونی رجیم کیخلاف 16 کارروائیوں کی تفصیل حسب ذیل ہے:
راکٹ اور ڈرون مشترکہ حملے:
شرق خضراء میں عین شمر فوجی بیس، جنوب میں ایلیاقم بیس، شمال عکا میں صحراگہ بیس کو نشانہ بنایا گیا۔
پایگاه عین شمر در شرق خضراء، پایگاه ایلیاقم در جنوب و پایگاه صحراگه در شمال عکا.
راکٹ حملے:
1۔ حیفا کے شمال میں الکاریوت کا علاقہ، یسود حمالہ اور گدت کی بستیاں، آدم بیس کے نام سے اسرائیل اسیشل آپریشنز فوج کا ٹریننگ سنٹر، تل ابیب کا جنوب مشرقی علاقہ اور ھاتسور نامی بستی پر راکٹ برسائے گئے۔
2۔ کفارکلا کے مشرق میں دروازہ فاطمہ میں اسرائیلی فوجیوں کا اجتماع، الخیام کے نواح میں وادی الاسفیر، روش پینا بستی، الخیام کے جنوب مشرق میں وطی الخیام کا علاقہ میں 2 بار راکٹ حملے کیے گئے۔
دفاعی حملے:
1۔ لبنان کے جنوب مغرب میں اسرائیلی فوج کے ہرمیس 450 ڈرون کی پرواز کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے فائر روکا گیا۔
2۔ الزہرانی علاقے کے آسمان میں ایک اسرائیلی فائٹر پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فائر کر کے اسے لبنان کے آسمان کو چھوڑنے پر مجبور کیا۔
ڈرون حملے:
1۔ قصبے جعتون میں ایک خودکش ڈرون کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا گیا۔
2۔ شتولا قصبے میں اسرائیلی فوجیوں پر خودکش ڈرون کے ساتھ حملہ کیا گیا۔
آج حزب اللہ کے ڈرون حملوں سمیت لبنانی اسلامی مزاحمت کے ڈرون آپریشنز کی تعداد بڑھ کر 182 ہو گئی۔
خبر کا کوڈ: 1169786
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com