ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہدائے اسلام کی یاد میں شمعیں روشن
28 Oct 2024 23:44
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا میں بسنے والے بیدار لوگ اسرائیلی بربریت اور جارحیت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، ظالم کے خلاف کم از کم عملی جہاد کی ضرورت ہے۔
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام شھدائے ملت جعفریہ، شہدائے مقاومت، شہدائے قدس بالخصوص شہید سید حسن نصراللہ، اسماعیل ھنیہ، یحیی سنوار اور سید ہاشم صفی الدین کی یاد میں مسجد الحسین کے باہر شمعیں روشن کی گئیں۔ جس میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی، صوبائی سیکرٹری فنانس غلام حسنین انصاری،صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید وسیم زیدی نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا میں بسنے والے بیدار لوگ اسرائیلی بربریت اور جارحیت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، ظالم کے خلاف کم از کم عملی جہاد کی ضرورت ہے، پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 1169321