QR CodeQR Code

ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے پارٹی اراکین کے خلاف کارروائی ہوگی، شیخ وقاص اکرم

23 Oct 2024 02:29

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ زین قریشی کا ابھی تک استعفیٰ ہمارے تک نہیں پہنچا، زین قریشی کے مستعفی ہونے کی خبر کی تصدیق نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جن پی ٹی آئی ارکین نے ووٹ ڈالا ان کےخلاف کارروائی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ راہنما پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے حق میں جن اراکین نے ووٹ ڈالا ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زین قریشی کا ابھی تک استعفیٰ ہمارے تک نہیں پہنچا، زین قریشی کے مستعفی ہونے کی خبر کی تصدیق نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جن پی ٹی آئی ارکین نے ووٹ ڈالا ان کےخلاف کارروائی ہوگی۔ آج 4 لوگوں کو شوکاز نوٹس جاری ہوجائیں گے، ریاض فتیانہ، مقداد خان، فیصل سلیم، ڈاکٹر زرقا، زین قریشی،اسلم گھمن کو شوکاز نوٹس دیں گے۔ راہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ 5 ایم این ایز نے ضمیر کا سودا کیا ہے، ہمارے پاس اس حوالے سے شواہد موجود ہیں، ایاز صادق کی بات پر بالکل بھی یقین نہیں ہے، ان کے اختیا رمیں کچھ نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 1168074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1168074/ترمیم-کے-حق-میں-ووٹ-دینے-والے-پارٹی-اراکین-خلاف-کارروائی-ہوگی-شیخ-وقاص-اکرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com