QR CodeQR Code

ترقی پذیر ممالک پر قرضوں کے بوجھ جیسے کلیدی مسائل کو حل کیا جائے، محمد اورنگزیب

23 Oct 2024 01:20

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں جی 24 وزرا اور گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں اور آبادی کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے کے لیے انسانی ترقی کے لیے کارفرما اداروں کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک پر قرض کے بڑھتے بوجھ جیسے کلیدی مسائل کو حل کیا جائے۔ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں جی 24 وزرا اور گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں اور آبادی کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے کے لیے انسانی ترقی کے لیے کارفرما اداروں کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران ترقی پذیر ممالک بالخصوص پاکستان میں بچوں کی ذہنی و جسمانی نشو و نما میں کمی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے بہتر اشتراک کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے مالی سال 25-2024ء کے دوران پاکستان کے جی 24 بیورو کے دوسرے نائب صدر بننے پر اپنے بیان میں ترقی پذیر ممالک پر قرض کے بڑھتے ہوئے بوجھ جیسے کلیدی مسائل کے حل پر زور دیا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بدلتے موسمی حالات کے خطرات کے تدارک اور عالمی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی بڑھانے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔


خبر کا کوڈ: 1168066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1168066/ترقی-پذیر-ممالک-پر-قرضوں-کے-بوجھ-جیسے-کلیدی-مسائل-کو-حل-کیا-جائے-محمد-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com