QR CodeQR Code

کراچی، بچوں کی اسمگلنگ کے کیس میں صارم برنی کی درخواستِ ضمانت مسترد

22 Oct 2024 17:24

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا تھا کہ یہ معاملہ بہت حساس ہے، اس پر مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے، جیسے ہی تفتیش مکمل ہوگی، چالان پیش کر دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ بچوں کی اسمگلنگ کے کیس میں عدالت نے صارم برنی کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیشن جج ایسٹ عثمان احمد خان نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ وکیل صفائی نعیم قریشی نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے ٹرائل میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، 5 ماہ گزرنے کے باوجود تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان پیش نہیں کیا، جن بچوں کو اسمگل کرنے کا الزام ہے، وہ کراچی میں موجود ہیں، استدعا ہے کہ صارم برنی ضمانت کے مستحق ہیں، ضمانت منظور کی جائے۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا تھا کہ یہ معاملہ بہت حساس ہے، اس پر مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے، جیسے ہی تفتیش مکمل ہوگی، چالان پیش کر دیا جائے گا، لہٰذا درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔ ایف آئی اے کے مطابق صارم برنی کو امریکا سے واپسی پر کراچی ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1168010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1168010/کراچی-بچوں-کی-اسمگلنگ-کے-کیس-میں-صارم-برنی-درخواست-ضمانت-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com