QR CodeQR Code

ہر درست عمل کو غلط کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، گورنر پنجاب

22 Oct 2024 17:19

سردار سلیم حیدر خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج اگر اتحادی حکومت چل رہی اس میں اہم کردار آصف علی زرداری کا ہے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ججز تعیناتی کی پارلیمانی کمیٹی میں شامل نہیں ہوئی، اس معاملے میں کسی کو نہیں اٹھایا گیا، کسی نے غلط کیا تو اس کی سزا تو کاٹنی پڑے گی۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کسی ڈیل کی بنیاد پر نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ تھا، ترمیم سے شہید بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کے درمیان میثاق جمہوریت کو مکمل کیا گیا، تاہم پی ٹی آئی کا وطیرہ بن گیا ہے کہ ہر درست عمل کو سوشل میڈیا پر غلط کرنا ہے۔ گورنر ہاؤس میں آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے تنویر اشرف کائرہ، عزیز الرحمن چن، شہزاد سعید چیمہ، راحیل کامران ایڈووکیٹ، ایڈون سہوترا، چودھری نعمان یوسف سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کی منظوری چیئرمین بلاول بھٹو کی محنت سے ہوئی، اگر کچھ لوگوں آئینی ترمیم پر احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ آج اگر اتحادی حکومت چل رہی اس میں اہم کردار آصف علی زرداری کا ہے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ججز تعیناتی کی پارلیمانی کمیٹی میں شامل نہیں ہوئی، اس معاملے میں کسی کو نہیں اٹھایا گیا، کسی نے غلط کیا تو اس کی سزا تو کاٹنی پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ججز من پسند فیصلے تو نہیں کرسکیں گے، جبکہ ایگزیکٹیو کے معاملات میں عدلیہ کا دخل نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انیسویں ترمیم میں ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار خراب کر دیا گیا تھا، تاہم اب 26 ویں ترمیم سے یہ اہم مسئلہ حل ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1168005

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1168005/ہر-درست-عمل-کو-غلط-کرنا-پی-ٹی-ا-ئی-کا-وطیرہ-ہے-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com