QR CodeQR Code

لاہور جنرل ہسپتال میں فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کیخلاف مظاہرہ

22 Oct 2024 17:08

ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر محمد فریاد اور شعبہ آرتھو پیڈک کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔ مظاہرین کی جانب سے فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے واک بھی کی گئی۔ اس موقع پر ایم ایس جنرل ہسپتال کا کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیل کی انسانیت سوز کارروائیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں، بچوں عورتوں اور ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہورکے جنرل ہسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس اور شعبہ آرتھو پیڈک کے زیراہتمام فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ایم ایس ڈاکٹر محمد فریاد کی قیادت میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے واک بھی کی گئی۔ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر محمد فریاد اور شعبہ آرتھو پیڈک کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔ مظاہرین کی جانب سے فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے واک بھی کی گئی۔

اس موقع پر ایم ایس جنرل ہسپتال کا کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیل کی انسانیت سوز کارروائیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں، بچوں عورتوں اور ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف نے کہا کہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ اقوام عالم ،امت مسلمہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی شرمناک ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان اور امت مسلمہ فلسطینی عوام کی ہر ممکن امداد یقینی بنائیں۔ مظاہرین نے اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں فوری جنگ بندی کیلئے موثر کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 1168001

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1168001/لاہور-جنرل-ہسپتال-میں-فلسطینیوں-پر-اسرائیلی-بربریت-کیخلاف-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com