QR CodeQR Code

پنجاب یونیورسٹی میں طلبا سے تصادم، یونیورسٹی کے 5 گارڈز زخمی

22 Oct 2024 16:07

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبا نے گارڈز پر پتھراؤ اور تشدد کیا، شیشے کی بوتلیں ماریں، تشدد کرنیوالے طلبا کیخلاف مقدمے کی درخواست دیدی گئی ہے۔ گارڈز کے مطابق طلبہ پاکستان مخالف نعرے لگا رہے تھے، جس پر انہیں روکنے کی کوشش کی تو تصادم ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں طلبا سے تصادم میں یونیورسٹی کے پانچ گارڈز زخمی ہو گئے۔ جامعہ پنجاب لاہور میں ہاسٹلز پر پولیس کے چھاپوں کیخلاف بلوچ اور پختون طلباء احتجاج کر رہے تھے، اس دوران طلبا اور یونیورسٹی کے گارڈز میں تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں پتھراو سے 5 گارڈز زخمی ہو گئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبا نے گارڈز پر پتھراؤ اور تشدد کیا، شیشے کی بوتلیں ماریں، تشدد کرنیوالے طلبا کیخلاف مقدمے کی درخواست دیدی گئی ہے۔ گارڈز کے مطابق طلبہ پاکستان مخالف نعرے لگا رہے تھے، جس پر انہیں روکنے کی کوشش کی تو تصادم ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 1167989

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167989/پنجاب-یونیورسٹی-میں-طلبا-سے-تصادم-کے-5-گارڈز-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com