QR CodeQR Code

عراقی اسلامی مزاحمتی گروپ کے صیہونی علاقے طبریا پر ڈرون حملے

22 Oct 2024 15:40

مزاحمتی محور کے دیگر ارکان نے کہا ہے کہ جب تک غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت بند نہیں ہوتی، صیہونی حکومت کے خلاف میزائل اور ڈرون حملے اور کارروائیاں جاری رہیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ غزہ اور لبنان کے مظلومین کی حمایت میں عراقی اسلامی مزاحمتی مجاہدین نے خودکش ڈرون کے ذریعے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ تحولات جہان اسلام ویب سائیٹ کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ مزاحمتی گروپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے عوام کی مدد اور حمایت کے لیے، غاصب حکومت کی طرف سے فلسطینی شہریوں بشمول خواتین، بچوں اور بوڑھوں کے خلاف کیے جانے والے جرائم کے جواب میں عراق کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے خود کش ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے ایک اہم ہدف کو مقبوضہ فلسطین کے علاقے طبریا اور غور اردن میں نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد علاقے میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف عراقی مزاحمت کا یہ 239 واں حملہ ہے۔ فلسطینی اور لبنانی مزاحمت کی حمایت اور اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کے لئے 7 اکتوبر 2023 کو طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے بعد سے عراقی گروہ اب تک صیہونی رجیم کے خلاف سینکڑوں راکٹ اور ڈرون حملے کر چکے ہیں، جو صیہونی حکومت اور ان کی حمایتی قوت امریکی سینٹ کام کے دہشت گردوں کے لئے بھی منظم جواب ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت لبنان اور یمن کے دیگر مزاحمتی گروہوں کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے خاتمے اور اس علاقے میں امداد بھیجنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ عراقی اور مزاحمتی محور کے دیگر ارکان نے کہا ہے کہ جب تک غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت بند نہیں ہوتی، صیہونی حکومت کے خلاف میزائل اور ڈرون حملے اور کارروائیاں جاری رہیں گی۔


خبر کا کوڈ: 1167983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167983/عراقی-اسلامی-مزاحمتی-گروپ-کے-صیہونی-علاقے-طبریا-پر-ڈرون-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com