QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان، منہاج القرآن کے زیراہتمام رحمت للعالمین کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل کے وفد کی شرکت

22 Oct 2024 13:43

علامہ محمد رمضان توقیر کی سربراہی میں وفد میں سابق ضلعی صدر مولانا کاظم حسین مطہری، مولانا عابد حسین نجفی اور مولانا باقر حسین شامل  تھے۔ رحمت للعالمین کانفرنس میں شرکت کے موقع پر منہاج القرآن تحصیل پہاڑ پور کے مسئولین نے استقبال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن پہاڑ پور ڈیرہ اسماعیل خان کے زیراہتمام رحمت للعالمین کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی سربراہی میں شیعہ علماء کونسل ڈیرہ کے وفد نے شرکت کی۔ وفد میں سابق ضلعی صدر مولانا کاظم حسین مطہری، مولانا عابد حسین نجفی اور مولانا باقر حسین شامل  تھے۔ رحمت للعالمین کانفرنس میں شرکت کے موقع پر منہاج القرآن تحصیل پہاڑ پور کے مسئولین نے استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن پاکستان خرم نواز گنڈہ پور اور دیگر صوبائی و مقامی مسئولین سے ملاقات کی۔ کانفرنس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ نائب ناظم اعلیٰ خیبر پختونخوا چودھری عرفان یوسف، نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد نے کانفرنس میں شرکت کی۔

علاوہ ازیں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن پی اے ٹی سردار عمر دراز خان، زونل ناظمہ کے پی کے منہاج ویمن لیگ ارشاد اقبال، صدر پہاڑ پور جمشید علی قادری، عمر فاروق منہاجین، الطاف خان، ارشد الٰہی کھوکھر، مدثر اسلم، محمد آفتاب، جمال احمد مرزا، عرفان خان، محمد اویس، طاہر گُل، سعدیہ رشید، صدر دار العلوم غوثیہ مفتی مقبول احمد، ریاض جمالوی، علامہ ریاض جمالوی، علامہ مست علی شاہ، شیخ الحدیث محمد فیض الرسول سمیت علماء و مشائخ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین، کارکنان، عہدیداران، وابستگان سمیت پہاڑ پور اور گرد و نواح سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 1167948

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167948/ڈیرہ-اسماعیل-خان-منہاج-القرآن-کے-زیراہتمام-رحمت-للعالمین-کانفرنس-میں-شیعہ-علماء-کونسل-وفد-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com