QR CodeQR Code

وزیراعظم کی لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے 2 جہاز فوری بھیجنے کی ہدایت

22 Oct 2024 13:19

نجی ٹی وی کے مطابق یہ ہدایت وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنی زیرِ صدارت غزہ، فلسطین اور لبنان بھیجی جانے والی امداد کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس میں کی۔


اسلام ٹائمز۔ شہباز شریف نے لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے 2 جہاز فوری بھیجنے کی ہدایت کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ ہدایت وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنی زیرِ صدارت غزہ، فلسطین اور لبنان بھیجی جانے والی امداد کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس میں کی۔ اُنہوں نے ہدایت کی کہ ہوائی راستے کے علاوہ زمینی راستے سے بھی امدادی سامان روانہ کیا جائے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امداد کی ترسیل کے لیے فلسطین، لبنان، اردن اور مصر میں پاکستانی سفراء سے روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امداد مستحقین تک پہنچے۔ شہباز شریف نے امدادی سامان کی ترسیل کی رفتار تیز تر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام عطیات جمع کروا کر فلسطینی اور لبنانی بہن بھائیوں کی مدد میں ساتھ دیں۔ اُنہوں نے وزیرِاعظم ریلیف فنڈ برائے غزہ و لبنان سے متعلق آگہی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 1167944

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167944/وزیراعظم-کی-لبنان-اور-غزہ-کے-لیے-امدادی-سامان-2-جہاز-فوری-بھیجنے-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com