QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے وزراء کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ

22 Oct 2024 12:47

ترمیمی بل کے تحت وزراء کو سرکاری رہائش کی تزئین و آرائش کے لیے خرچے کی حد دس لاکھ روپے مقرر کردی گئی، جس میں قالین، پردے، ائیرکنڈیشنر اور ریفریجریٹر بھی خریدے جاسکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی وزراء کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبر پختونخوا کے وزراء کی مراعات میں اضافے کے لیے خیبر پختونخوا وزراء تننخواہوں، الاؤنسز اور استحقاقات 1975 کا ترمیمی بل تیار کرلیا گیا ہے، جس کے تحت وزراء کو سرکاری رہائش کی تزئین و آرائش کے لیے خرچے کی حد دس لاکھ روپے مقرر کردی گئی، جس میں قالین، پردے، ائیرکنڈیشنر اور ریفریجریٹر بھی خریدے جاسکیں گے۔وزراء کو اپنی رہائش گاہ میں سکونت اختیار کرنے کی صورت میں دو لاکھ روپے ماہانہ کرایہ ملے گا۔

ترمیمی بل کے مطابق جن وزراء کو سرکاری رہائش گاہ فراہم نہیں ہوتی سرکاری رپائش گاہ کے ملنے تک حکومت کی جانب سے دو لاکھ روپے ماہانہ کرایہ بھی دیا جائے گا۔ ترمیمی بل کی ذیلی دفعہ 2 اور 3 کے مطابق وزیر سرکاری رہائش گاہ خالی کرتے وقت تمام سامان کی فہرست محکمہ ایڈمنسٹریشن کو فراہم کرے گا۔ ذیلی دفعہ چار کے تحت ایک وزیر اپنے گھر میں رہائش اختیار کرتا ہے تو اسے گھر کی مد میں ماہانہ دولاکھ روپے کرایہ ادا کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1167935

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167935/خیبر-پختونخوا-کے-وزراء-کی-مراعات-میں-اضافے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com