QR CodeQR Code

26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

22 Oct 2024 11:02

عدالت عظمیٰ میں آئینی ترمیم کیخلاف دائر کی گئی درخواست میں وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پارلیمنٹ کا قانون سازی کا اختیار ہے، پارلیمنٹ 2 تہائی اکثریت سے آئین میں ترمیم کر سکتی ہے، پارلیمنٹ کو عدالتی امور پر تجاوز کرنے کا اختیار نہیں، 26ویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچہ اور اداروں کے درمیان اختیارات کی تقسیم کے خلاف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ 26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت عظمیٰ میں محمد انس نامی درخواست گزار نے وکیل عدنان خان کی وساطت سے آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائر کی، درخواست میں وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پارلیمنٹ کا قانون سازی کا اختیار ہے، پارلیمنٹ 2 تہائی اکثریت سے آئین میں ترمیم کر سکتی ہے، پارلیمنٹ کو عدالتی امور پر تجاوز کرنے کا اختیار نہیں، 26ویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچہ اور اداروں کے درمیان اختیارات کی تقسیم کے خلاف ہے۔

دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے چیف جسٹس کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا، ترمیم کے بعد چیف جسٹس کی تعیناتی حکومت وقت کے پاس چلی گئی ہے، ججز تقرری کے جوڈیشل کمیشن کی ہیت کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ 26ویں آئینی ترمیم کو بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کے منافی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1167914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167914/26-ویں-آئینی-ترمیم-کو-سپریم-کورٹ-میں-چیلنج-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com