QR CodeQR Code

آئی ایس او کے نومنتخب مرکزی صدر لاہور پہنچ گئے، شاندار استقبال

22 Oct 2024 09:48

تنظیمی ارکان سے مخاطب ہوتے ہوئے فخر عباس نقوی کا کہنا تھا کہ یہ تنظیم ہماری ہے، اس کی بہتری کیلئے ہمیں ہی کام کرنا ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ تنظیمی امور کیساتھ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہیں ہونی چاہیئے۔ بطور طلبہ تنظیم ہماری پہلی ترجیح تعلیم ہونی چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نومنختب مرکزی صدر فخر عباس نقوی لاہور پہنچ گئے۔ مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر آئی ایس او لاہور کے ڈویژنل صدر سید ذریت عباس نقوی، سابقین، تنظیم کے ارکان اور المصطفیٰ ہاوس کے آفس سٹاف نے شاندار اسقبال کیا۔ اس موقع پر نومنتخب مرکزی صدر پر گلپاشی کیلئے اور نعرے لگائے گئے۔ مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے طلبہ سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ مزید محنت اور لگن کیساتھ اپنے امور سرانجام دیں، آپ کے امور میں نظم انتہائی ضروری ہے۔ تنظیمی ارکان سے مخاطب ہوتے ہوئے فخر عباس نقوی کا کہنا تھا کہ یہ تنظیم ہماری ہے، اس کی بہتری کیلئے ہمیں ہی کام کرنا ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ تنظیمی امور کیساتھ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہیں ہونی چاہیئے۔ بطور طلبہ تنظیم ہماری پہلی ترجیح تعلیم ہونی چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 1167888

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167888/ا-ئی-ایس-او-کے-نومنتخب-مرکزی-صدر-لاہور-پہنچ-گئے-شاندار-استقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com