QR CodeQR Code

26 ویں آئینی ترمیم سے عام لوگوں کو ریلیف ملے گا، حفیظ الرحمن

22 Oct 2024 09:30

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں نے آئینی بالادستی بنانے کیلئے مثبت کردار ادا کیا، عوامی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کا اختیار منتخب نمائندوں کا کام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلی و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے اس اہم آئینی اصلاحات کےلیے قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وفاقی کابینہ کے اراکین، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل رحمان اور تمام اتحادی جماعتوں کی کاوشوں کو سراہا۔ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری جمہوریت کی کامیابی ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا مقصد پارلیمنٹ کے وقار کو بحال کرنا ہے۔

 
حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ آئینی ترمیم سے آئینی و قانونی معاملات کو مزید استحکام ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں نے آئینی بالادستی بنانے کیلئے مثبت کردار ادا کیا، عوامی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کا اختیار منتخب نمائندوں کا کام ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم اس ملک کے عوام کو اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے اقتدار بحال کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم سے عام لوگوں کو بھی ریلیف ملے گا اور زیر التوا ہزاروں مقدمات کی سماعت کم سے کم وقت میں ممکن ہو سکے گی۔


خبر کا کوڈ: 1167883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167883/26-ویں-آئینی-ترمیم-سے-عام-لوگوں-کو-ریلیف-ملے-گا-حفیظ-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com