QR CodeQR Code

کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشمیر اور فلسطین میں اقوام متحدہ کی ناکامی پر اظہار افسوس

22 Oct 2024 08:09

ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ عالمی امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے جو مسلسل بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نسل پرستی اور اسلامو فوبیا کو فروغ دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں ناکامی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ عالمی برادری کو دنیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے ان دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری گزشتہ 77 سال سے بھارت کے غیر قانونی قبضے کا شکار ہیں جس کی وجہ سے یہ علاقہ ایک فوجی چھائونی میں تبدیل ہو چکا ہے۔ ایڈوکیٹ منہاس نے کہا کہ ہندوتوا بھارت اور صیہونی اسرائیل مسلمانوں کے خلاف دشمنی میں متحد ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ عالمی امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے جو مسلسل بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نسل پرستی اور اسلامو فوبیا کو فروغ دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1167877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167877/کل-جماعتی-حریت-کانفرنس-کا-کشمیر-اور-فلسطین-میں-اقوام-متحدہ-کی-ناکامی-پر-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com