QR CodeQR Code

یہ آئینی ترمیم ہماری تاریخ کا سیاہ دھبہ ہے

فریب زدہ اسمبلی سے ترمیم کے خلاف وکلا باہرنکلیں گے، سلمان اکرم راجہ

یہ ترمیم کسی جماعت نہیں ملک کا معاملہ ہے

21 Oct 2024 23:14

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا حکومت پورے سپریم کورٹ کو تابع کرنا چاہتی ہے، حکومت اپنی مرضی کے ججز کو لگائے گی، یہ ایک خوفناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے، عدلیہ کا وجود نمائشی بننے جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ فریب زدہ اسمبلی سے ترمیم کےخلاف وکلا باہر نکلیں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا حکومت پورے سپریم کورٹ کو تابع کرنا چاہتی ہے، حکومت اپنی مرضی کے ججز کو لگائے گی، یہ ایک خوفناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے، عدلیہ کا وجود نمائشی بننے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو نظام بنایا گیا ہے اس نظام پر ہمیں اعتراض ہے۔ یہ فارم 47 کی پارلیمان ہے، بے شرمی سے لوگوں کو اغوا کیا گیا، یہ آئینی ترمیم ہماری تاریخ کا سیاہ دھبہ ہے۔ جسٹس منصور علی کو چیف جسٹس اور جسٹس یحیحیٰ آفریدی کو آئینی بینچ کا سربراہ بنا دیا جاتا ہے تو اچھی بات ہے۔

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ترمیم کےخلاف پورے ملک کو باہرنکلنا چاہیے، یہ ترمیم کسی جماعت نہیں ملک کا معاملہ ہے، یہ معاملہ سیاسی نہیں ہے۔ فریب زدہ اسمبلی سے ترمیم کے خلاف وکلا باہرنکلیں گے۔ سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں نظرآرہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پینل کی طرف جائیں گے، امید تھی آئینی بینچ کے لیے 5 سے 7 سنیئرجج لینے کا طریقہ اپنایا جائے گا، ہمیں یہ بھی امید تھی کہ مولانا ہائی کورٹ میں بینچ کے قیام کو نہیں مانیں گے، مولانا نے اس بات کو مان لیا اس حوالے سے مایوس ہوں۔


خبر کا کوڈ: 1167831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167831/فریب-زدہ-اسمبلی-سے-ترمیم-کے-خلاف-وکلا-باہرنکلیں-گے-سلمان-اکرم-راجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com