QR CodeQR Code

صیہونی حکومت کی غزہ والوں کو اپنی زمین سے ہمیشہ کیلئے بےدخل کرنے کی دھمکی

21 Oct 2024 21:51

اسرائیلی سکیورٹی وزیر بن گویر نے کہا ہے کہ فلسطینی غزہ کی پٹی چھوڑ دیں، کیونکہ یہ اسرائیل کا ہے، رضاکارانہ چھوڑنے پر فلسطینیوں کو دنیا میں کہیں اور بسانے کا سوچا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف صیہونی حکومت نے غزہ والوں کو اپنی زمین سے ہمیشہ کے لیے بےدخل کرنے کی دھمکی دے دی۔ اسرائیلی سکیورٹی وزیر بن گویر نے کہا ہے کہ فلسطینی غزہ کی پٹی چھوڑ دیں، کیونکہ یہ اسرائیل کا ہے، رضاکارانہ چھوڑنے پر فلسطینیوں کو دنیا میں کہیں اور بسانے کا سوچا جا سکتا ہے۔ اسرائیل کے فلسطینیوں پر سفاکانہ حملے بھی جاری ہیں، غزہ میں بمباری سے 12 گھنٹوں میں 41 سے زائد افراد شہید ہوگئے، جن میں صرف 33 کو جبالیہ میں نشانہ بنایا گیا۔

حماس نے جبالیہ میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے ٹینک سمیت اسرائیلی فوج کی چار گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔ متعدد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان سے آج 30 راکٹ فائر کیے گئے، جن میں کچھ کو فضا میں تباہ کر دیا گیا، جبکہ کچھ کھلے علاقے میں گر کر تباہ ہوئے۔ سیکرٹری جنرل عرب لیگ احمد ابو الغیظ نے لبنان میں فوری جنگ بندی کی کوششوں پر زور دیا۔ حزب اللّٰہ کو ختم کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ نظریہ کو کبھی ختم نہیں کیا جاسکتا۔


خبر کا کوڈ: 1167825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167825/صیہونی-حکومت-کی-غزہ-والوں-کو-اپنی-زمین-سے-ہمیشہ-کیلئے-بےدخل-کرنے-دھمکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com