QR CodeQR Code

اقوام متحدہ فیلوشپ پروگرام کے وفد کا دورہ پاکستان، تخفیف اسلحہ پر بریف کیا گیا

21 Oct 2024 22:43

اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دورے پر آئے اقوام متحدہ کے فیلو شپ پروگرام کے وفد کو ڈی جی آرمز کنٹرول اور پاکستانی سفیر نے بریفنگ دی، دورے پر آئے وفد کو پاکستان کی جانب سے آرمز کنٹرول اور تخفیف اسلحہ پر بریف کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فیلو شپ پروگرام کا وفد 23 اکتوبر تک پاکستان کے دورے پر ہیں۔ اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ دورے پر آئے وفد کو ڈی جی آرمز کنٹرول اور پاکستانی سفیر طاہر اندرابی نے بریفنگ دی، دورے پر آئے وفد کو پاکستان کی جانب سے آرمز کنٹرول اور تخفیف اسلحہ پر بریف کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پروگرام کے تحت 25 ممالک کے ممبران وفد کا حصہ ہیں، پاکستان کی جانب سے شیڈول کیا گیا یہ بین الاقوامی مطالعاتی دورہ ہے، فیلو شپ ممبران پاکستان سینٹر آف نیوکلیئر سکیورٹی  اور پاکستان آرڈینس فیکٹری واہ کا بھی دورہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1167824

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167824/اقوام-متحدہ-فیلوشپ-پروگرام-کے-وفد-کا-دورہ-پاکستان-تخفیف-اسلحہ-پر-بریف-کیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com