QR CodeQR Code

رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

21 Oct 2024 22:31

مسلم لیگ نون کے رکن کے آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے کے معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے خط میں عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے مقرر ہو گیا، الیکشن کمیشن 23 اکتوبر کو ایم این اے عادل بازئی کی نااہلی کے ریفرنس پر سماعت کرے گا۔ مسلم لیگ نون کے رکن عادل بازئی کے آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے کے معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے خط میں عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے عادل بازئی کے خلاف ریفرنس سپیکر کو بھجوایا تھا، عادل بازئی کل ایوان سے غیر حاضر تھے اور ووٹ بھی نہیں دیا تھا۔ عادل بازئی نے نون لیگ جوائن کر کے بعد میں تحریک انصاف میں شمولیت کی تھی، سپیکر نے فوری انہیں ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1167823

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167823/رکن-قومی-اسمبلی-عادل-بازئی-کیخلاف-ریفرنس-سماعت-کیلئے-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com