QR CodeQR Code

آئینی ترمیم عدلیہ کو غلام بنانے کی سازش ہے، سیف اللہ کاکڑ

21 Oct 2024 15:47

اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماء سیف اللہ کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے یہ سیاہ کارنامے انکے ماتھے کا وہ سیاہ دھبہ ہیں جو کبھی صاف نہیں ہوگا۔ بہت جلد احتجاج کی کال دی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماء حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم سے ملک و قوم کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ یہ عدلیہ کو غلام بنانے کی سازش ہے تاکہ حکمرانوں کی کرپشن کا کوئی بھی پوچھ نہ سکے۔ عمران خان کے ساتھ جیل میں جو سلوک ہو رہا ہے، پوری قوم اسکی مذمت کرتی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کے لئے ماؤں بیٹیوں کا اغواء، ارکان اسمبلی پر تشدد اور جو دوسرے منفی حربے استعمال کئے گئے اسکی نظیر دنیا کی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے یہ سیاہ کارنامے ان کے ماتھے کا وہ سیاہ دھبہ ہیں جو کبھی صاف نہیں ہوگا۔ یہ وقت تو گزر جائے گا، مگر ترامیم کے لئے جو کچھ کیا گیا یہ قوم کبھی نہیں بھولے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود کہا ہے کہ وہ سو سال بھی جیل میں رہے، پھر بھی کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم تیار رہے قائد پی ٹی آئی کی طرف سے جلد بڑی کال آئے گی اور پھر پوری قوم سڑکوں پر آکر ان حکمرانوں سے حساب لے گی۔


خبر کا کوڈ: 1167749

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167749/آئینی-ترمیم-عدلیہ-کو-غلام-بنانے-کی-سازش-ہے-سیف-اللہ-کاکڑ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com