QR CodeQR Code

بلوچستان کی وکلاء تنظیموں نے آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا، وکلاء کنونشن کی کال

21 Oct 2024 15:36

وکلاء کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نام نہاد تمام جمہوری پسند پارٹیوں قومی مذہبی قوم پرست جماعتوں نے عوام کو مایوس کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی وکلاء تنظیموں پاکستان بار کونسل، بلوچستان بار کونسل، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سبی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایک مشترکہ بیان میں پارلیمنٹ کی تاریخ میں جبری طور ممبران پارلیمنٹ کو اغواء کرکے ہارس ٹریڈنگ و اسٹیبلیشمنٹ کے تابع پارلیمنٹ کے ذریعے آئین سازی کے جبری عمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ وکلاء تنظیموں کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے نام نہاد تمام جمہوری پسند پارٹیوں قومی مذہبی قوم پرست جماعتوں نے عوام کو مایوس کر دیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ حالیہ 26ویں آئینی ترامیم پی سی او اور ایل ایف او سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ ایل ایف او، پی سی او میں ڈکٹیٹر سامنے تھا، آج ڈکٹیٹر پس پردہ ہے۔ لیکن ہم ملک بھر کے وکلاء نمائندے یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم نے ہر آمریت کا مقابلہ کیا۔ آزاد عدلیہ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ موجودہ نام نہاد بے ساکھیوں پر چلنے والی حکومت ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ ان آئینی ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے ملک گیر وکلاء کنونشن تحریک کو وسعت دیں گے۔ بیان میں کہا کہ موجودہ آئینی ترامیم جوڈیشری کے اصل ساخت کو ختم کرکے ملک میں سیاسی پارٹیاں اپنی من پسند ججز لگا کر من پسند فیصلے کرانا چاہتی ہیں، جسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1167747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167747/بلوچستان-کی-وکلاء-تنظیموں-نے-آئینی-ترمیم-کو-مسترد-کر-دیا-کنونشن-کال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com