QR CodeQR Code

پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 لگانے کا اختیار مل گیا

21 Oct 2024 12:53

گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنرز اپنے ضلع میں ضرورت کے مطابق 30 دن تک دفعہ 144 لگا سکیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری داخلہ پنجاب کو 90 دن تک دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار دے دیا۔گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنرز اپنے ضلع میں ضرورت کے مطابق 30 دن تک دفعہ 144 لگا سکیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری داخلہ پنجاب کو 90 دن تک دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار دیا گیا ہے۔ 90 یوم سے زائد عرصہ کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار کابینہ کے پاس ہوگا۔ حکومتِ پنجاب نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898ء میں ترمیم کر دی


خبر کا کوڈ: 1167740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167740/پنجاب-میں-ڈپٹی-کمشنرز-کو-دفعہ-144-لگانے-کا-اختیار-مل-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com