QR CodeQR Code

اسد قیصر نے پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والوں کو غدار قرار دیدیا

21 Oct 2024 14:32

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی سینیٹ میں نمائندگی کے بغیر قانون سازی کی کوئی حیثیت نہیں، قائد کی ہدایات کے مطابق احتجاجی تحریک کو مزید مؤثر بنائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو غدار قرار دے دیا۔ آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ یہ ان کے نہیں بانی پی ٹی آئی کے ووٹ تھے، کمزوری دکھانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی سینیٹ میں نمائندگی کے بغیر قانون سازی کی کوئی حیثیت نہیں، قائد کی ہدایات کے مطابق احتجاجی تحریک کو مزید مؤثر بنائیں گے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ووٹ دیا انہوں نے پارٹی اوربانی پی ٹی آئی سے غداری کی، حکومت بل کے لیے تمام رولز اور طریقہ کار کو خاطر میں نہیں لائی، یہ جو کچھ ہوا غیرآئینی ہے، قوم سے امید کرتا ہوں وہ بھرپور آواز اٹھائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے قائد کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھیں گے، اب ہماری جو اسمبلی ہوگی عوامی اسمبلی ہوگی، جو بھی ہوگا پارٹی میں مشاورت کریں گے، دیگر پارٹیوں سے بھی بات کریں گے۔ سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ ہم اس اسمبلی کو قانونی نہیں سمجھتے، یہ جعلی اسمبلی ہے، زین قریشی نے ووٹ نہیں دیا، شاہ محمود قریشی قربانی دے رہے ہیں، عوام سے اپیل کرتا ہوں منحرف اراکین کا بائیکاٹ کریں، پارٹی پوری انکوائری کرے گی جو ملوث ہے اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1167739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167739/اسد-قیصر-نے-پارٹی-پالیسی-کیخلاف-ووٹ-دینے-والوں-کو-غدار-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com