QR CodeQR Code

میر واعظ کا گاندربل حملے میں سات افراد کی ہلاکت پر اظہار افسوس

21 Oct 2024 13:24

میر واعظ نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر لکھا کہ یہ واقعہ تشدد اور غیر یقینی صورتحال کے نہ ختم ہونے والے سلسلے کی ایک اور یاد دہانی ہے جس کا ہم کئی دہائیوں سے شکار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ وہ گاندربل کے علاقے گگنگیر میں ہونے والی ہلاکتوں پر بہت افسردہ ہیں۔ ذرائٰع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کے علاقے سونہ مرگ میں ایک سرنگ کی تعمیر کرنے والی بھارتی تعمیراتی کمپنی کے کارکنوں کے کیمپ پر حملہ کر کے ایک ڈاکٹر سمیت سات افراد کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کر دیا تھا۔ میر واعظ نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر لکھا کہ یہ واقعہ تشدد اور غیر یقینی صورتحال کے نہ ختم ہونے والے سلسلے کی ایک اور یاد دہانی ہے جس کا ہم کئی دہائیوں سے شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گگنگیر میں ہونے والے بہیمانہ قتل پر گہرا دکھ ہوا ہے۔تمام مذاہب کی طرح اسلام بھی ایسے غیر انسانی رویے کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر زندگی قیمتی ہے اور اس طرح سے جانوں کا ضائع ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1167719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167719/میر-واعظ-کا-گاندربل-حملے-میں-سات-افراد-کی-ہلاکت-پر-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com