QR CodeQR Code

آئینی ترمیم پورے عدالتی نظام پر حملہ، یہ پاکستانی آئین اور عدلیہ کیلئے سیاہ دن ہے، بیرسٹر گوہر

21 Oct 2024 05:12

ایوان میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے شعر پڑھ کر آزاد عدلیہ کی توہین کی ہے، ہم مذمت کرتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میموگیٹ کمیشن کس نے بنایا تھا؟ ایوان اسوقت ترمیم نہیں کرسکتی، جب تک ریزرو سیٹیں پوری نہ ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم پورے عدالتی نظام پر حملہ ہے، یہ پاکستانی آئین اور عدلیہ کے لیے سیاہ دن ہے۔ ایوان میں خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کو محکوم بنایا جائے گا، انہوں نے اتنی تنقید مودی پر نہیں کی، جتنی آج عدلیہ پر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے شعر پڑھ کر آزاد عدلیہ کی توہین کی ہے، ہم مذمت کرتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میموگیٹ کمیشن کس نے بنایا تھا؟ ایوان اس وقت ترمیم نہیں کرسکتی، جب تک ریزرو سیٹیں پوری نہ ہوں۔


خبر کا کوڈ: 1167679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167679/ا-ئینی-ترمیم-پورے-عدالتی-نظام-پر-حملہ-یہ-پاکستانی-آئین-اور-عدلیہ-کیلئے-سیاہ-دن-ہے-بیرسٹر-گوہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com