QR CodeQR Code

ایوان سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم پر صدر مملکت آج دستخط کریں گے

21 Oct 2024 09:09

ایوان صدر سیکرٹریٹ کے مطابق آئینی ترمیم پر صدر مملکت آج دستخط کریں گے تاہم صبح 6 بجے منعقدہ ہونی والی تقریب ملتوی کر دی گئی ہے، تقریب آج دن میں کسی وقت ہو گی، وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت آصف علی زرداری  آج دستخط کریں گے۔ ایوان صدر سیکرٹریٹ کے مطابق آئینی ترمیم پر صدر مملکت آج دستخط کریں گے تاہم صبح 6 بجے منعقدہ ہونی والی تقریب ملتوی کر دی گئی ہے، تقریب آج دن میں کسی وقت ہو گی، وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ایوان صدر میں پارلیمان کے دونوں ایوان سے منظوری کے بعد 26 آئینی ترمیم پر دستخط کی تقریب میں پارلیمنٹرینز بھی شریک ہوں گے۔ اس سے قبل آئینی ترمیم پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کی تقریب صبح 6 بجے منعقد ہونی تھی تاہم اب اسے ملتوی کر دیا گیا۔ تقریب کیلئے صبح 8 بجے کے وقت کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی ہے، حکومت دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت ثابت کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ قومی اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری لی گئی، ایوان سے ترمیم کی منظوری کیلئے 224 ووٹ درکار تھے جبکہ ترمیم کے حق میں 225 ووٹ کاسٹ ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 1167647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167647/ایوان-سے-منظوری-کے-بعد-آئینی-ترمیم-پر-صدر-مملکت-ا-ج-دستخط-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com